|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سی بی اے کے ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی چیئرمین عبدالمتین شیخ اور جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید منصور عباس رضوی سے ملاقات۔
|
|
|
|
|
|
11-Feb-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سی بی اے کے ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی چیئرمین عبدالمتین شیخ اور جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید منصور عباس رضوی سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران ادارہ ترقیات کے انتظامی و مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس آغا پرویز، ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، چیف میڈیکل آفیسر سلمی کوثر اور ترجمان ادارہ ترقیات محمد اکرم موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں موجود مثبت تجاویز پر عملدرآمد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ افسران و ملازمین کی بروقت تنخواہیں ، پنشنز و مراعات کی ادائیگی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، ملازمین کو جلد ہی میڈیکل سہولیات کی فراہمی مستقل بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی اس ضمن میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ایک ہفتہ میں نجی اسپتالوں و لیبارٹریز کو پینل پر لانے کے لئے تجاویز و آراء پیش کرے گی۔ بائیومیٹرک نظام نافذ کرنے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جلد ہی بائیومیٹرک سسٹم نافذ کردیا جائے گا، بائیو میٹرک نظام سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ میڈیکل سہولیات فراہمی کی خامیوں کی روک تھام میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت کی کہ لینڈ سے متعلق تمام دستاویزات و چالان کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ، سرکاری اراضیاں کے معاملات سندھ گورنمنٹ کے سامنے رکھے جائیں گے تاکہ کے ڈی اے کی علاقائی حدود طے کی جاسکے، چارجڈ پارکنگ، بچت بازار، روڈ کٹنگ کے انتظامی امور سے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا۔ سی بی اے کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ نے ڈی جی کے ڈی اے کے مثبت اقدامات پر بھرپور تعاون و تائید کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سید منصور عباس رضوی کی سربراہی میں ادارہ ترقیات مالی طور پر مستحکم ہوگا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|