|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
-
Director General Karachi Development Authority Naveed Anwar along with Chief Engineer made a long emergency visit to the ongoing development works acr
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے قابل قدر کوششیں کررہا ہے
|
|
|
|
|
|
17-Apr-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے قابل قدر کوششیں کررہا ہے جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بہترین کوچ کی نگرانی میں کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر سطح پر کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے لئے ادارہ کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کے ڈی اے کرکٹ ٹیم اور اے او کرکٹ کلب کے مابین جاری دوستانہ میچ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی نے ڈی جی کے ڈی اے کو کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہر کراچی میں کھیل کے میدانوں کا جال بچھانے کے لئے ادارہ اپنے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے۔ کوشش ہے کہ کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر میدانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوںکے لئے استعمال کیا جائے، اس ضمن میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں تو دوسری طرف کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ماضی کے نامور قومی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ شمس صدیقی، لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف، محمد جاوید، الحسینی کے وائس پریذیڈنٹ محمد اسلم، ترجمان اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|