|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی
|
|
|
|
|
|
12-May-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، کے ڈی اے ملازمین نے شہر کی ترقی کے لئے بلاشبہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔وعدوں، دعوئوں اور عملی اقدامات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ، ماضی میں کے ڈی اے افسران و ملازمین کو دیوار کی طرف دھکیلا گیا جو کہ مایوس کن عمل ہے، یہ اس کا نتیجہ ہے کہ بیش بہا وسائل کے باوجود ادارہ ترقی کرسکا نہ ملازمین کو خوشحالی تو کیا معمولی سہولیات بھی نہ مل سکی ۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ملازمین کے لئے میڈیکل سہولیات بحال کرتے ہوئے دو نجی اسپتالز سمیت دو لیبارٹرز کو کو پینل پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی نے طبی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے اور مریضوں کے علاج و معالجہ سمیت صفائی و ستھرائی کے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر سے پولی کلینک کے انتظامی امور کے بارے میں تفصیلات طلب کی۔ چیف میڈیکل آفیسر سلمیٰ کوثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولی کلینک میں میڈیکل چیک اپ روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے، مریضوں کے لئے مشینری آلات سمیت مفت ادویات فراہم کی کی جارہی ہیں جبکہ تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل پینل مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے چیف میڈیکل آفیسر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طبی سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ڈینٹل مشین نصب کرنے کے ساتھ اسپیشلسٹ ڈینٹل ڈاکٹر کی تعیناتی کے احکامات دیئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ادارہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں ممبر فنانس آغا پرویز، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|