|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
قبضہ مافیاسمیت تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے
|
|
|
|
|
|
17-May-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے قبضہ مافیاسمیت تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ء کے دوران کے ڈی اے اراضیوں سے قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ رواں برس کے وسط تک 100 فیصد تجاوزات سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے گا اور کے ڈی اے اراضائیاں سرکاری تحویل میں لے کر شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کے مفادمیں استعمال کی جائیں گی۔ ادارہ ترقیات وسائل کی کمی کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کرکے تحریری و تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ منظم طریقے سے قابضین کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کے ڈی اے اراضیوں پر قابضین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گزشتہ برس ادارہ ترقیات کو قابضین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں اور مزاحمت کا سامنا رہا لیکن ان تمام تر صورتحال کے باوجود مسلسل پیش قدمی کی گئی جس کے باعث 80 فیصد سے زائد اراضائیاں جن میں کھیل کے میدان، پارکس، رفاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات و شادی ہالز کو مسمار کرکے اصل حالت میں لایا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|