|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں
|
|
|
|
|
|
26-May-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، ہر صورت عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، کے ڈی اے ملازمین نے شہر کی ترقی کے لئے بلاشبہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔روایت کو برقرار رکھتے ہوئے افسران و ملازمین ادارہ کے معاشی استحکام کے لئے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کریں،1 تا 15 گریڈ کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں جبکہ افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا عمل رواں ہفتہ سے شروع کردیا جائے گا۔ ممبر فنانس آغا پرویز کی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے کی جانے والی ذاتی کاوشیں قابل ستائش ہیں، حکومت سندھ بالخصوص وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ذاتی دلچسپی کے باعث کے ڈی اے افسران و ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر آئی ٹی کو احکامات جاری کئے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جلد ازجلد تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا جائے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|