|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی
|
|
|
|
|
|
12-Jun-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر بھر میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو قلیل مدت پر مکمل کیا گیا، قابل ذکر کامیابیوں کے باوجود مزید گنجائش میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کے ڈی اے اراضی پر قائم پارکس کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک صحتمندانہ اور تفریحی ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں، رواں مالی سال 2019-2020 بجٹ میں نئی میگا اسکیموں کے کثیر رقم مختص کی جائے گی ، کوشش ہے کہ کے ڈی اے کو ایک مستحکم اور فعال ادارہ بنانے کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے دوسرے اداروں کے ساتھ کے ڈی اے کے منسلک ہونے سے بہت زیادہ مالی مسائل، ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی، کے ڈی اے کے تمام مالی وسائل کی منتقلی اور اثاثوں کی فروخت، بینکوں میں جمع شدہ رقوم اور ملازمین کے پنشن و فنڈ کی امانتی رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں، پنشنرز کی پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب حکومت سندھ کی مالی معاونت کی وجہ سے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی بروقت ہورہی ہے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|