|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اثر اسکولز کے اساتذہ طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی معیار سے روشناس کرانے کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں۔کے ڈی اے
|
|
|
|
|
|
18-Jun-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
تعلیم کی اہمیت اور تعلیمی درسگاہوں کو آباد کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالقدیر منگی اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں اساتذہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اسکول انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدیدو علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے۔تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جو بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میںمدد فراہم کرتے ہیں۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اثر اسکولز کے اساتذہ اپنی تمام تر توجہ طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی معیار سے روشناس کرانے کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں۔کے ڈی اے اسکولز میں صفائی و ستھرائی اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور اساتذہ کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اساتذہ اپنی تمام تر توجہ طلباء و طالبات پر دے کر ان کے مستقبل کو سنوارنے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،ادارہ ترقیات کراچی پر تدریسی عمل کے میدان میں خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے اسکول کی
تزئین و آرائش ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیاجبکہ اسکولز میں قائم کلاسز کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید احمدخان، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|