Home  
    Director General  
    Governing Body  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈکیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جائے ۔ اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے ، قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی  
     
  20-Jun-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گی، لیکن اس کے لئے سخت محنت اور اس عہد کو مکمل کرنے میں مہارت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ یہ بات انہوں نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے احکامات جاری کئے کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اس حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے اور ریکارڈ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیںجبکہ ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ لینڈ اور پراپرٹی کی بھی فہرست مرتب کرنے اور کمرشل پراپرٹی پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اگلے چند روز میں مثبت تبدیلیاں اور نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ اجلاس کے دوران مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے انجینئرنگ، آئی ٹی، پبلک ہائوسنگ، فنانس اینڈ اکائونٹس، ریکوری، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، ڈائریکٹر ریکوری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس سعید احمد، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید کمال احمد، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail