|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
-
Director General Karachi Development Authority Naveed Anwar along with Chief Engineer made a long emergency visit to the ongoing development works acr
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ ۔
|
|
|
|
|
|
21-Jun-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ افسران و ملازمین کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ادارہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ادارہ کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کا کردار اہم ہے، صرف بلند بانگ دعوئوں سے کام نہیں چلے گا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ اسکیم ندیم صدیقی، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد متعلقہ شعبہ جات کے افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، فی الحال کسی متعلقہ حکام کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، تین ماہ بعد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جہاں ضرورت پیش آئے گی وہاں اصلاح کی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے غیر حاضر افسران و ملازمین پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی کے ساتھ حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ایسے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مختلف ڈپارٹمنٹ میں ایسے ملازمین جو فرائض کی عدم ادائیگی میں ملوث ہیں ان کو واضح پیغام دیا کہ آخری بار تنبیہہ کی جارہی ہے کہ ہر صورت وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، آئندہ افسران و ملازمین ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین کیلئے ادارہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، ماضی کی غلطیاں ٹھیک کرنے کیلئے تمام ملازمین دلجوئی کے ساتھ دفتری امور انجام دیں، بلاشبہ ادارہ کو مستحکم اور
فعال بنانے کیلئے ملازمین کا کردار اہم ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|