|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گورننگ باڈی اجلاس کے دوران کے ڈی اے رواںمالی سال بجٹ 2019-2020 ء منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
26-Jun-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی رواں مالی سال 2019-2020 ء بجٹ کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں موجود ہے اور آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کے دوران کے ڈی اے رواںمالی سال بجٹ 2019-2020 ء منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ اور ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس نے ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے بجٹ میں خصوصاً صارفین کے لئے نئی رہائشی ہائوسنگ اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے لئے رقوم مختص کی جائے تاکہ رواں سال کے دوران شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کئے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیاتی کراچی ماضی میں ایک شاندار اور روشن ادارہ رہا ہے، شہر کراچی کے لئے کے ڈی اے کی خدمات اور کام کا معیار ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے حکومت سندھ کا اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں بھرپور تعاون حاصل ہے۔ اجلاس میں ممبر فنانس آغا پرویز، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|