Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لیکر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی  
     
  01-Jul-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی کی زیر صدارت سوک سینٹر میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ممبر فنانس آغا پرویز، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس سعید خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی امورسمیت شہر کی تعمیر نو اور شہریوں کے لئے رہائشی پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر ریکوری کو ہدایت کی کہ اختیارات میں رہتے ہوئے بقایا جات کی ادائیگی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے جبکہ آمدن میں اضافے کیلئے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لیکر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں افسران اپنے شعبہ جات کے دفتری و انتظامی امور سمیت درپیش مسائل کی نشاندہی کی تحریری رپورٹ پیش کریں۔لینڈ سے متعلق تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ آئندہ اجلاس میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ادارہ غیر مستحکم اور مالی بحران کا شکار تھا، گزشتہ برس سے ادارہ میں بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر بلدیات سعید غنی سے جلد ہی رابطہ کرکے درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے مدد حاصل کی جائے گی۔ امید ہے کہ سندھ حکومت ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادارہ کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت سندھ اور وزیر بلدیات کے تعاون سے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا، جلد ہی ادارہ ترقیات کراچی کو درپیش مسائل حکام بالا کے سامنے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقل ملازمین کی عدم حاضری ادارے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث ہے، مستقل و عارضی ملازمین قبلہ راست درست کرلیں، بصورت دیگر ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ جاتی افسران مستقل بنیادوں پر غیر حاضرملازمین کی فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی روک کر وضاحت طلب کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر حاضری رجسٹر کی رپورٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram