|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آمدن میں اضافے کے لئے محکمہ ریکوری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہائوسنگ اسکیم کو ہدایات جاری۔ ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
04-Jul-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے افسران و انجینئرز پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی آمدن میں اضافے کے لئے محکمہ ریکوری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہائوسنگ اسکیم کو ہدایات جاری کی کہ وہ تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف واجبات کی وصولی یقینی بنائے بلکہ ادارے کی آمدن کے لئے نئے ذرائع بھی تلاش کر کے عمل درآمد یقینی بنائیں،تمام ایگزیکٹو انجینئر متعلقہ اسکیموں ٹائون شپس میں موجود خالی پلاٹوں اور کے ڈی اے اثاثہ جات کی نشاندہی کر کے فہرست مرتب کی جائے ، اور آئندہ دس دنوں کے اندر ہونے والے اجلاس میں پیش کریں، ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ خالی پلاٹوں پر کے ڈی اے کے بورڈز آویزاں کئے جائیں ، کچھ اسکیموں اور ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کی شکایات موصول ہورہی ہے ان کی نشاندہی کرکے فوری طور پر مسمار کیا جائے اور چوکیداری نظام قائم کیا جائے، ایسے تمام پلاٹوں کی فزیکل ویریفکیشن کرکے ان کی پوزیشن واضح کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو صارفین سے تعاون نہیں کر رہے اور ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیںان کے خلاف سخت دفتری قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز کی واجبات کو وصولیابی کو تیز کیا جائے اور نادہندگان سے فوری طور پر بقایاجات وصول کئے جائیں،صنعتی اور تجارتی پلاٹوں کے نادہندگان مالکان کو بقایاجات کی ادائیگی کے نوٹس بھجوائے جائیں، تاکہ ادارے کی ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے تاکہ ادارہ ترقی کی راہ میں گامزان ہوسکے اور شہر کی فلاح و بہبود میں ماضی کی طرح تاریخ ساز کردار ادا کرسکے۔اجلاس میں ایکٹنگ چیف انجینئر شبیر احمد،انجینئر خالد مسرور،شکور قائم خانی، ایاز سہڑ، زاہد حسین ، عبد المطلب،ڈائریکٹر انجینئرنگ محبوب عالم ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ورئیل اندھر، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار اور دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|