Home  
    Director General  
    Governing Body  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  عروس البلاد کراچی کی ترقی میں کے ڈی اے نے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور ایک بار پھر کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل  
     
  08-Aug-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں کے ڈی اے اراضیوں کو واگزار کرانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں اور ٹائون شپس سے ناجائز قبضہ کا خاتمہ کے ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ عروس البلاد کراچی کی ترقی میں کے ڈی اے نے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور ایک بار پھر کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔سرکاری اراضیوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے گا۔ سو فیصد کے ڈی اے اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اب تک واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں کو شہریوں کو صحتمندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا اس ضمن میں کام شروع کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر ریکوری دلدار حسین شاہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، متعلقہ اسکیمز کے ایگزیکٹو انجینئرز، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے آپریشن جاری ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی کا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ تمام تر توانائیوں کے ساتھ قابضین کے خلاف آپریشن کرے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل بذات خود آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔ آپریشن کے کامیاب نتائج حاصل کرنے کیلئے مزید تیزی سے کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے اندر قابضین کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی پتھارے و تجاوزات کو فی الفور ختم کرکے اراضیاں سرکاری تحویل میں لی جائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail