Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔  
     
  04-Sep-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر ریکوری فضیل بخاری، ڈائریکٹر بچت بازار قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر خالد مسرور، پرسنل اسٹاف ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے جبکہ وفد میں چیئرمین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ فیاض حسین عباسی، سیکریٹری غلام فاروق، رضوان بخش سومرو، شوکت علی راہمو، سید شجاعت حسین، سید قمر عباس رضوی، فدا حسین جانوری، نجم الدین جونیجواور ٹیپو سلطان شامل تھے۔ (نیم) انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے (Analyse the Performance of Karachi Develpement Authority) کے عنوان پر کیس اسٹڈی پیش کیا۔ کیس اسٹڈی کے دوران ادارہ کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر چیف انجینئر رام چند نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کو کے ڈی اے کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہر کی تعمیر و ترقی میں مثبت تجاویز و آراء پیش کرنے کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ شہر کراچی میں پبلک ہائوسنگ کے بے شمار پروجیکٹس مکمل کئے جو قابل قدر کامیابی ہے، ماضی میں غریب اور متوسط طبقے کے لئے 45سے زائد رہائشی اسکیمیں متعارف کرائی جاچکی ہیں، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہائوسنگ سوسائٹیز، پانی کے ملیر ریور فلڈ پروٹیکشن بند جیسے بڑے منصوبوں کے علاوہ روڈ اور برج کے حوالے سے شہر میں بڑے پیمانے پر کامیاب پروجیکٹس مکمل کئے،جس میں ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، جیل روڈ، شارع فیصل، شارع نور جہاں، شارع کورنگی، شارع اورنگی سمیت مختلف روڈز اسکیمیں شامل ہیں جبکہ برج کے منصوبے مختلف مقامات پر کامیابی سے مکمل کئے گئے جس میں جام صادق علی برج، سپر ہائی وے برج، نیپا چورنگی فلائی اوور، قیوم آباد فلائی اوور اور سہراب گوٹھ سمیت مختلف فلائی اوورز شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کیا گیا، رفاہی پلاٹس، تفریحی پارکس، کھیل کے میدان سمیت 2000 سے زائد یونٹس قابضین سے خالی کرائے گئے جبکہ سرکاری اراضی مستقل بنیادوں پر محفوظ کی جارہی ہے، کھیل کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا کہ کے ڈی اے پائپ فیکٹری 84 ڈایا انچ کے پائپ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایسے پائپ پاکستان میں کوئی اور نجی کمپنی تیار نہیں کرتی،84، 60، 48 انچ قطر کے پری اسٹریسڈ اعلیٰ کوالٹی کے پائپ کے ڈی اے پائپ فیکٹری میں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں فراہمی آب کے منصوبوں میں کے ڈی اے پائپ فیکٹری کے تیار کردہ پائپ ہی استعمال ہوتے رہے ہیں۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے وفد میں شامل اراکین کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی پیش کی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram