|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سوک سینٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کے ڈی اے افسران و ملازمین کی حاضریاں
|
|
|
|
|
|
30-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے لیکن گزشتہ چند ماہ کے دوران کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کے باعث نہ صرف غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا بلکہ ذرائع آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا احتساب خود کریں اور موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا تمام تر توجہ مرکوز رکھیں، افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ادارہ بخوبی ادا کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوک سینٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کے ڈی اے افسران و ملازمین کی حاضریاں چیک کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال صدیقی کو احکامات جاری کئے کہ بائیو میٹرک کے ذریعے افسران و ملازمین کی کارکردگی رپورٹ تفصیلی پیش کی جائے اور مستقل غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ ملازمین کے لئے ادارہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، کرپٹ افسران کا احتساب کیا جائے گا، ٹھوس شواہد کی نشاندہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ادارہ کی ساکھ مجروح کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذاتی مفاد کے برعکس الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ تمام افسران و ملازمین ذاتی چپقلش دور کرکے اور آپسی روابط مضبوط بناکر ادارہ اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کے مالی مسائل کا ادراک ہے، ادارہ ترقیات ملازمین کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ملازمین کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|