|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر میں واقع نرسریز و پارکس کا دورہ۔
|
|
|
|
|
|
01-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ شاذو نادر ہی کراچی کی تاریخ میں قبضہ مافیا کے خلاف اتنی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ، رواںسال کی گئی کارروائیوں سے قابضین کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف کے ڈی اے افسران و ملازمین کے مورال میں یقینی اضافہ ہوا۔یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر میں واقع نرسریز و پارکس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے ڈائریکٹر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو نرسری پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے مکمل طور پر نرسری سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، وقتی ضرورت کے باعث افرادی و مشینری قوت کا تبادلہ کیا جاتا ہے تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے، قابضین کان کھول کر سن لیںکہ کے ڈی اے اراضیوں پر ان کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گزشتہ برس ادارہ ترقیات کو قابضین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں اور مزاحمت کا سامنا رہا لیکن ان تمام تر صورتحال کے باوجود مسلسل پیش قدمی کی گئی جس کے باعث 90 فیصد سے زائد اراضائیاں جن میں کھیل کے میدان، پارکس، رفاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات و شادی ہالز کو مسمار کرکے اصل حالت میں لایا گیا۔ جلد 100 فیصد تجاوزات سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے گا اور کے ڈی اے اراضائیاں سرکاری تحویل میں لے کر شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کے مفادمیں استعمال کی جائیں گی۔ ادارہ ترقیات وسائل کی کمی کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر پارکس خرم عارف، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر راحت فہیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار، کے ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|