|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
-
Director General Karachi Development Authority Naveed Anwar along with Chief Engineer made a long emergency visit to the ongoing development works acr
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔
|
|
|
|
|
|
02-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ جس طرح ماضی میں کھیلوں کے میدان میں کے ڈی اے کا نام روشن رہا، میری کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر میدانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوںکے لئے استعمال کیا جائے، اس ضمن میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں تو دوسری طرف کے ڈی اے کرکٹ اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ماضی کے نامور قومی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ برس سے قابل قدر کوششیں کررہا ہے جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں منی ہاکی گرائونڈ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، انڈور گیمز سمیت جوگنگ ٹریک کی تعمیر پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ چند ماہ کے دوران ترقیاتی کام مکمل کرکے کے ڈی اے افسران و ملازمین اور شہریوں کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کھول دیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات نے کھیلوں کو فروغ کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہر کراچی میں کھیل کے میدانوں کا جال بچھانے کیلئے ادارہ اپنے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس ایڈوائزر ایم نسیم، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر
چارجڈ پارکنگ خرم عارف، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|