Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈی جی کے ڈی اے نے سپر ہائی پر واقع اسفالٹ پلانٹ اور صفورہ گوٹھ کا دورہ کیا۔  
     
  04-Oct-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے، ہوٹلز، اسکولز ،ٹیوشن سینٹر اور بیوٹی پارلر چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ کے ڈی اے جلد ہی اس سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرکے ایسے تمام پلاٹوں کے مالکان سے جرمانہ وصول کرے گا۔ اس طرح جمع ہونے والی رقم مختلف اسکیموں میں ضروری ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف کے ہمراہ سپر ہائی پر واقع اسفالٹ پلانٹ اور صفورہ گوٹھ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے اسفالٹ پلانٹ میں موجود مشینریز اور آلات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال مشینری و آلات کی نشاندہی کرکے تحریری رپورٹ پیش کی جائے تاکہ جلد ازجلد مشینری و آلات کو درست حالت میں لاکر قابل استعمال لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال انجینئرز، افسران و دیگر عملہ کو کے ڈی اے میں بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا کہ کے ڈی اے میں محنتی اور تجربہ کار انجینئرز اور دیگر عملہ موجود ہے اور ادارہ کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شروع کئے گئے میگا پروجیکٹس میں کام کرنے والا اکثریتی عملہ کے ڈی اے سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کراچی کے میگا پروجیکٹس کے تحت کچھ اسکیمیں مکمل طور پر کے ڈی اے کے حوالے کی جائیں اور موجودہ پروجیکٹس پر کام کرنے والے عملہ کے سروس چارجز کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔کے ڈی اے کے زیرکنٹرول تمام اہم شاہراہیں جن میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور دیگر روڈز، پارکس نرسریز اور ان کے سائٹ آفسز، کے ڈی اے فلیٹس نارتھ ناظم آباد اور کے ڈی اے اسکیم ون کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ لائنز ایریا پارکنگ پلازہ، شہاب الدین مارکیٹ، سہراب گوٹھ ورکشاپ، سوک سینٹر کورنگی کی اسکیموں میں خالی فلیٹس کی بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اثاثہ جات کی تفصیلی رپورٹس فوری طور پر جمع کرائی جائیں تاکہ آئندہ اجلاس میں اثاثوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کو آگاہ کیا جاسکے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ خرم عارف، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram