Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس منعقد ہوا  
     
  17-Oct-2019  
     
   
     
  سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدرجمیل ، ممبر فنانس ارشد عباس، چیف انجینئر رام چند، ممبر ایڈمن عطاء عباس زیدی، ڈائریکٹر ریکوری ، ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ ندیم صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی،چیف سیکورٹی آفیسر رائو احمد طارق، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سیکریٹری بلدیات کو حالیہ اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور مختلف امور پر حکومت سندھ کے تعاون کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر بدر جمیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ادارہ معاشی طور پر مستحکم اور کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نے سیکریٹری بلدیات کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل، فنڈز اور ریونیو میں ہونے والی کمی کے اسباب سمیت کے ڈی اے کے تحت کی جانے والی انکروچمنٹ کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سیکریٹری بلدیات نے بجٹ، اخراجات، ملازمین، کے ڈی اے اراضیوں کے ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کا کہنا تھا کہ عہدوںپر وہی رہے گا جو کام کرے گا، افسران کام ٹھیک کریں گے توماتحت عملہ بھی خود ہی کام کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل افسران و اسٹاف کی تربیت کی جائے گی تاکہ افسران و ملازمین بہتر طریقے سے ادارہ کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔ آئندہ اجلاس میں گزشتہ سال کا ریکوری ریکارڈ تفصیلی طور پر پیش کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں اور واگزار کرائی گئی اراضیوں پر مکمل طور پر سرکاری تحویل میں لے کر شہریوں کے فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے۔رواں سال نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، جلد ہی سندھ حکومت سے رہائشی اسکیموں کیلئے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی۔ رواں مالی سال 12 سے زائد کے ڈی اے اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں سندھ حکومت ماضی کی طرح اپنا بھرپور مالی تعاون جاری رکھے گی۔ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو نوید اظہار نے سیکریٹری بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی نے 7 ہزار سے زائد یونٹس تعمیر کئے ہیں جبکہ حال ہی میں 4 نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کے لئے گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد ٹریفک سگنل کی نگرانی ادارہ ترقیات کراچی کررہا ہے، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید بین الاقوامی سطح پر ٹریفک سگنل نظام متعارف کرایا جائے، انشاء اللہ ادارہ ترقیات کراچی اپنا کھویا مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ جدید ٹریفک سگنل نظام سے ددیگر ادارے بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے زیبرا کراسنگ کیلئے 50 انٹر سیکشن کی لین مارکنگ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے جبکہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔راشد مہناس روڈ پر واقع فلائی اوور کا لیفٹ سائیڈکھولنے کیلئے ریلوے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ چیف انجینئر رام چند کو سیکریٹری بلدیات نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 18 اسکیموں سے 5 اسکیمیں منتخب کرکے رپورٹ پیش کی جائے جس کیلئے فنڈ ریلیزکئے جائیں گے، 15 دن کے اندر اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ اجلاس کے دوران روشن شیخ نے سیکریٹری کے ڈی اے کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے تمام افسران و ملازمین کی فہرست پیش کی جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram