|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے الیون اور کے ایچ اے بلیو کے مابین ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔
|
|
|
|
|
|
17-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے الیون اور کے ایچ اے بلیو کے مابین ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔کے ڈی اے الیون نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، نوجوان محنت کرکے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔قومی کھیل کے فروغ کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے، کوشش ہے کہ ادارہ ترقیات اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ماہوار کی بنیاد پر ٹورنامنٹ منعقد کرائیں ۔ بہت جلد اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شاندار منصوبہ ہوگا، جس سے نوجوان دنیا میں ہونے والی تحقیق اور اسپورٹس کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اسپورٹس انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے، نوجوانوں کو اسپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمارے پاس جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیمز، جمنازیم و دیگر سہولیات موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرکے ان کے کھیل کو مزید بہتر بنایا جائے، ادارہ ترقیات نوجوانوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے، متعدد گرائونڈز آباد کئے جاچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز پر مشتمل تربیت فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جلد ہی جدید مشینری و ضروری آلات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل و بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ ادارہ نے سابق اولمپیئن حنیف خان، سمیع اللہ اور نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں، کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے، یقینا کے ڈی اے ٹیم کے کھلاڑی منتخب ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہوں گے اور ہاکی کے میدان میں پاکستان کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سابق اولمپیئن حنیف خان، پرویز اقبال، انٹرنیشنل کمنٹیٹر ریاض الدین، کے ایچ اے کے چیئرمین عارف اللہ حسینی،کے ایچ اے کے صدر حیدر حسین، نائب صدر ڈاکٹر ماجد، اسماء علی شاہ، ناہید فاطمہ، اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد، ایم پی اے عمران علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|