|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
31-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے، متعدد گرائونڈز آباد کئے جاچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز پر مشتمل تربیت فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جلد ہی جدید مشینری و ضروری آلات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل و بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو کرکٹ گرائونڈ کی تزئین و آرائش سمیت بائونڈری وال تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ادارہ اپنے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے، شہر کراچی میں پارکس اور گرائونڈز کا جال بچھانے کے لئے تجربہ کار اور باصلاحیت کے ڈی اے انجینئرز تیزی سے ہوم ورک کررہے ہیں۔ گزشتہ 20 برس سے کے ڈی اے اسپورٹس گرائونڈز پر قبضہ مافیا کا راج تھا،تجاوزات کا خاتمہ مشکل ہدف تھا جبکہ مشینری و افرادی قوت کا فقدان بھی موجود ہے اس کے باوجود صرف ایک برس کے دوران 200 کے قریب گرائونڈز واگزار کراکے سرکاری تحویل میں لئے گئے، یقینا ادارہ کا یہ اقدام غیر معمولی ہے جس کے باعث عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔سندھ حکومت، وزیر بلدیات سندھ، کمشنر کراچی، سابق قومی کھلاڑیوںکی حمایت و تائید سے ادارہ ترقیات کے میدان آباد ہورہے ہیں، آنے والے وقت میں کے ڈی اے گرائونڈز میں جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ بیورو انجینئرنگ نوید اظہار، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کوآرڈی نیٹر ایم نسیم، کے ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|