|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں گلستان جوہر بلاک 3 میں قابضین کے خلاف کارروائی۔
|
|
|
|
|
|
03-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گلستان جوہر بلاک 3 میں کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی قابضین کے خلاف کارروائی۔ گزشتہ روز کی گئی کارروائی کے دوران کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں عمل میںلائی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر ایڈمن عطاء عباس، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر راحت فہیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ قابضین کو کسی صورت کے ڈی اے اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا، سو فیصد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک شہر بھر میں قائم کے ڈی اے اراضیوں پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہریوں کے ذریعے ملنے والی شکایات پر ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کے نہ صرف احکامات جاری کئے بلکہ نگرانی میں گلستان جوہر بلاک 3 میں قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا۔ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ بلا تفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کررہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کچھ عناصر کا آشیر باد حاصل ہے اس کے باوجود کے ڈی اے عملہ دبائو کو نظر انداز کرکے افسران و ملازمین قابضین کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ مشینری قوت اور فنڈز کی کمی کے باوجود محکمہ انسداد و تجاوزات نے 90 فیصد سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے کہ مستقبل قریب میں واگزار کرائی گئی اراضی پر تجاوزات قائم نہ ہوں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|