Home  
    Director General  
    Governing Body  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا-  
     
  04-Nov-2019  
     
   
     
  جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی میچ ہزارہ یونائیٹڈ اور جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا۔ میچ کا اختتام برابری کی بنیاد پر رہا دونوں ٹیمیں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔ جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے چیئرمین محمد جنید کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ایم نسیم، نیشنل بینک کے علیم خان، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے افتتاحی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کے ڈی اے اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے نوجوان نسل کو کھیل سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسپورٹس کو فروغ دینے اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے کے ڈی اے گرائونڈ بحال کئے جارہے ہیں، حال ہی میں کے ڈی اے گرائونڈز سے تجاوزات ہٹاکر اصل شکل میں لائے گئے ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرنے کیلئے شہر بھر میں گرائونڈز آباد کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد گرائونڈز آباد کئے جاچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز پر مشتمل تربیت فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جلد ہی جدید مشینری و ضروری آلات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل و بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹ اقبال قاسم نے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر بدر جمیل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیںجو کہ خوش آئند ہے۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سووینئر پیش کیا جبکہ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کو جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کی جانب سے سووینئر اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے چیئرمین محمد جنید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail