|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے تحت منعقدہ سالانہ محفل ذکر مصطفیؐ کی سالانہ تقریب سے خطاب ۔
|
|
|
|
|
|
29-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آقائے دوجہاں نبی کریمؐ کسی ایک مذہب کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے تحت منعقدہ سالانہ محفل ذکر مصطفیؐ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لاکر معاشرے کا بہترین فرد بننا چاہئے تاکہ انسان اور انسانیت کی صحیح معنوں میں خدمت کی جا سکے۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر کنوینر عامر خان، ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، ممبر رابطہ کمیٹی راشد سبزواری ، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم، عبدالمعروف اور دلاور خان سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، الحاج سعید ہاشمی، محمد ندیم خان، شکیل مدنی ، رئیس احمد اور دیگر نے نبی کریم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ ممتاز عالم دین اور سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی اور دیگر علماء کرام نے حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ پر ایمان افروز خطاب کیا۔ بعد ازاںایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیف الرحمان ، چیئرمین مزدور یونین(سی بی اے) عبدالمتین شیخ، لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف اور دیگر شخصیات کو شیلڈز پیش کی گئیں ۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیبوں سید تجمل عباس شاہ اورسید زبیر کو عمرے کے ٹکٹ دئے گئے جبکہ دو خوش نصیبوں عارف چوکیدار اور جمیل احمد ہیلپر کو موٹر سائیکل دی گئیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|