Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت  
     
  03-Dec-2019  
     
   
     
  منوڑہ کے ساحلی مقام پر خوبصورت پارک کی تعمیر کا آغاز، ادارہ ترقیات کراچی (KDA) نے منوڑہ کو خوبصورت بنانے اور علاقے کو ترقی دینے کے لئے مختلف اسکیموں پر عملدرآمد شروع کردیا، صوبائی حکومت کی فنڈنگ سے کنٹونمنٹ بورڈ کی زمین پر تعمیر کیا جانے والا پارک آئندہ سال اپریل تک مکمل کرلینے کی توقع ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں پاکستان نیول اکیڈمی (پی۔ این۔ ایس رہبر منوڑہ)کے کمانڈنٹ کموڈور عامر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے رام چند و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت کے ڈی اے نے منوڑہ کے مقام پر 8ہزار اسکوائر میٹر رقبہ پر ایک خوبصورت پارک بنانے کے لئے تعمیری کاموں کا آغاز کردیا ہے جس میں 600 میٹر کے روڈ کی درستگی بھی شامل ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مذکورہ پارک کی تکمیل کی مدت دو سال ہے مگر امید ہے کہ فنڈز کی فراہمی میں تعطل نہیں آیا تو اس پارک کو آئندہ سال ہی اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا اس کے علاوہ سیوریج، پانی اور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے منوڑہ ہی کے مقام پر مزید 41 اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 19 اسکیمیں 10 کروڑ روپے مالیت سے کم اور بقایا 18 اسکیمیں اس سے زائد کی ہیں، پارک کی تعمیر کے لئے مجموعی رقم کا تخمینہ 204 ملین روپے ہے جبکہ رواں سال پارک کے تعمیراتی کاموں کے لئے 64 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ادارہ ترقیات شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر کھیل کے میدان آباد کرنے اور تفریحی پارکس قائم کرنے کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہا ہے، شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کے ڈی اے کی جانب سے مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے، پاکستان نیول اکیڈمی (پی۔ این۔ ایس رہبر منوڑہ) کے کمانڈنٹ کموڈور عامر محمود نے کہا کہ منوڑہ کے ساحلی مقام پر تقریباً روزانہ ہی تفریح کے لئے آنے والے شہریوں کا رش رہتا ہے لہٰذا یہاں آنے والوں کو بہترین سہولیات اور تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے اس علاقہ کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے حکومت سندھ نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منوڑہ کے مقام پر بنایا جانے والا نیا پارک یہاں آنے والوں کے لئے بھرپور تفریح مواقع کی فراہمی اور دلکشی کا سبب ہوگا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram