Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سوک سینٹر میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائے۔  
     
  06-Dec-2019  
     
   
     
  دور جدید میں کسی بھی ادارے کی ترقی میں محکمہ آئی ٹی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس سے بہتر مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے آفیسرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سوک سینٹر میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی اور اعتماد بحال ہوسکے۔ جائیداد سے متعلق تمام فارمز پر درخواست دہندہ کا نام، مکمل پتہ، ای میل اور رابطہ نمبر درج ہونے کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت میں اسے مکمل کرکے درخواست دہندہ کے حوالے کیا جائے ۔ چیف انجینئر رام چند نے اجلاس کو بتایا کہ کے ڈی اے کی 13 اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جن میں سے 6 اسکیمیں رواں ماہ دسمبر، 4 اسکیمیں مارچ 2020ء اور 3 اسکیمیں جون 2020ء تک مکمل کرلی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی امور کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لئے ہفتہ میں دو مرتبہ جائزہ لیں تاکہ معینہ مدت میں اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید سیف الرحمان نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار شاہ کو ہدایت دی کہ کے ڈی اے کی ایسی تمام جائیدادیں جنہیں کرائے پر دیا گیا ہے ان کے کرائے میں مارکیٹ ویلیو کے تناسب سے اضافہ کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کے ڈی اے کی زمینوں پر قائم پارکس، کھیل کے میدان، ایمنٹی اور رہائشی پلاٹوں پر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے زمینیں واگزار کروائی جائیں اور متعلقہ افسران کو پابند کریں کہ وہ واگزار کروائی گئیں زمینوں پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے مشینری کو متحرک کیا جائے۔ اس سلسلے میں تمام ایکسیئن ایک ہفتہ میں اپنی مکمل رپورٹ پیش کریں جس میں قبضہ کی گئی زمینوں کی تفصیلات شامل ہوں۔ ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے سروے کے مطابق ان کی حدود میں 103 نرسریاں گلستان جوہر، سرجانی ٹائون، اسکیم 33 اور نارتھ کراچی میں واقع ہیں جن میں سے 25 نرسریوں سے مکمل وصولی ہوچکی ہیں جبکہ باقی نرسریوں سے وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ہدایات دیں کہ ہر نرسری کو نمبر الاٹ کریں اور ان پر بورڈ آویزاں کیا جائے کہ مذکورہ نرسری کب الاٹ کی گئی اور معاہدہ کب تک برقرار رہے گا جبکہ الاٹ کی گئی نرسریوں کے ماہانہ کرایہ میں علاقہ کی حیثیت کے مطابق وصول کیا جائے۔اجلاس میں ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے شکیل خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ بیورو نوید اظہار، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین احمد صدیقی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ہائوسنگ اسکیم ندیم احمد، منیجر پائپ فیکٹری امانت علی میرانی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار شاہ، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف، لاء آفیسر افتخار الحسن، پرائیویٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram