Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  کے ڈی اے الاٹیز اور صارفین کی جانب سے جائیداد کی مختلف امور کے تحت جمع کروائی گئی فائلوں پر بلا تاخیرکاروائی ہونا چاہئے ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان  
     
  20-Dec-2019  
     
   
     
  ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے اور نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مالی بحران پر قابو پایا جا سکے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ریکوری، لینڈ اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سے کانفرنس روم میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے الاٹیز اور صارفین کی جانب سے جائیداد کی مختلف امور کے تحت جمع کروائی گئیںفائلوں پر بلا تاخیرکاروائی ہونا چاہئے تاکہ ایک جانب صارفین کی مشکلات کو کم کیا جاسکے جبکہ دوسری جانب ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی نے بتایا کہ بعض صارف چالان وصول کرنے کے بعد پے آرڈر جمع کروانے میں تاخیر جبکہ چالان پر ادائیگی کی حتمی تاریخ نہ ہونے کے سبب بھی عمل متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریکوری کی جانب سے 1565 نادہندگان کو تقریباً 70کروڑ روپے و اجبات کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں این یو ایف اور گراؤنڈ رینٹ شامل ہیں جبکہ لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی 47 کمپنیز کو 58 کروڑ روپے کے واجبات کے نوٹس جاری کئے گئے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ اس تمام عمل سے ادارے کی آمدنی میں عنقریب اضافہ ہوگا۔ ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی نے بتایا کہ وہ اپنے محکمہ میں کمپیوٹر سسٹم کو مزید وسعت دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں کام کی رفتار اور کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اجلاس میں موجود اعلیٰ افسران کو ہدایات دیں کہ وہ انہیں گزشتہ دس سال کی ایسی فہرست فراہم کریں جس میں معلوم ہوسکے کہ ادارے کی جانب سے کتنے پلاٹس تجارتی اور رہائشی نیلام کئے گئے، کتنے پلاٹس کی مکمل رقم وصول کی جاچکی ہے اور کتنے پلاٹس پر این یو ایف اور گراؤنڈ رینٹ ابھی واجب الوصول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لانڈھی، ملیر، کورنگی نیو کراچی اوردیگر علاقوں میں موجود مکانات کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدید منگی، ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رئیس تبسم، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، ایڈیشنل ڈائریکٹرز نوید انور صدیقی، شاہد عمر، محمد قاسم، سلیم زاہد، خالد ہاشمی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram