|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے کے تمام سائٹ آفس بالخصوص انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کا کمپیوٹرائزڈ حاضری سے استثنیٰ ختم کردیا گیاہے۔
|
|
|
|
|
|
24-Dec-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے کے تمام سائٹ آفس بالخصوص انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کا کمپیوٹرائزڈ حاضری سے استثنیٰ ختم کردیا گیاہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کے ڈی اے کے تمام XENکو ہدایات دی ہیں کہ وہ خود اور اپنے ماتحت افسران اور ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کیلئے محکمہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے جلد رجوع کریں جبکہ سائٹ آفس کی بجائے سوک سینٹر میں اپنے دفاتر قائم کریں تاکہ دفتری امور کی تکمیل میں آسانی رہے اور وقت ضائع کئے بغیرلینڈ مافیا اور قابضین کے خلاف کاروائی کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے سیکریٹری کے ڈی اے شکیل خان اور متعلقہ بلڈنگ انجینئر کو ہدایات دیں کہ احکامات پر فوری عمل کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ انجینئرز سے کہا کہ وہ کے ڈی اے کے تمام تجارتی، رہائشی اور فلاحی پلاٹس کی فہرست فراہم کریں جن پر لینڈ مافیا قابض ہے جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے تعاون سے انہیں واگزار کروا کر نیلام کیلئے پیش کیا جائے۔ اس موقع پرممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدید منگی، ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، چیف انجینئرنوید اظہار، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی،ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی،ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم ندیم احمد، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد قاسم، سیکریٹری شکیل خان، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم سمیت کے ڈی اے کے متعلقہ XEN اور افسران نے شرکت کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|