Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  متوسط اور کم آمدنی والوں کیلئے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سرجانی ٹاؤن میں جلد کم لاگت رہائشی اسکیم متعارف کروائی جائے گی  
     
  09-Jan-2020  
     
   
     
  متوسط اور کم آمدنی والوں کیلئے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سرجانی ٹاؤن میں جلد کم لاگت رہائشی اسکیم متعارف کروائی جائے گی جس میں رہائشی فلیٹس شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے زریعے عوام النانس کو دیئے جائیں گے۔یہ بات صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ادارہ ترقیات کراچی کے تحت گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ متوسط اور کم آمدنی والے افراد کیلئے بہتر اور جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد ظاہر ہوں گے۔صوبائی وزیر نے ہدایات دیں کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں میں قائم ناجائز تجاوزات اور تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرکے انہیں عوام کی صحت مند تفریح کیلئے مختص کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ انسداد تجاوزات ناجائز قابضین کے خلاف بلا امیتاز اور بلا تفریق کاروائی کر رہا ہے جس کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں سے کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کو قبضہ مافیہ سے واگزار کروایا گیا ہے جبکہ حالیہ کاروائی میں کورنگی سیکٹر 48-Cاور کورنگی سوک سینٹر میں کامیاب کاروائی کی گئی ہے۔واگزار کی گئی سرکاری اراضی کوعنقریب نیلام کیا جائے گا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے گا۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ واگزار کروائی گئی اراضی کی ماہانہ رپورٹ انہیں فراہم کی جائے اور کوشش کی جائے کہ واگزار کروائی گئی اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دیاجائے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیف الرحمان نے ادارے اور عوام کی بہتری کیلئے کی جانے کاوشوں کے بارے میں بتایا کہ محکمہ آئی ٹی کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر جائیداد کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس میں رہائشی، فلاحی اور تجارتی جائیدیں شامل ہیں جبکہ اسٹیٹمنٹ لاؤنج کے آغاز کے باعث عوام کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں کمی اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائنز ایریا میں واقع پارکنگ پلازہ کی مرمت، صفائی ستھرائی اور تزئین کا کام جاری ہے جس کی دکانوں اور دفاتر کو شفاف کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بذریعہ قرعہ اندازی فروخت کیا جائے گا جبکہ سو ک سینٹر گلشن اقبال میں زیر زمیں پارکنگ سہولت کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس کی تکمیل سے تقریبا ً 800 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی جس سے ایک جانب ٹریفک جام اور پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگا جبکہ دوسری جانب ادارے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں کے ڈی اے کی اراضی کی منتقلی اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے فیس میں مناسب اضافے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سٹی گورنمنٹ کی تشکیل سے قبل پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن کے ڈی اے کا حصہ تھا جسے2002 ء میں کراچی میٹروپولیٹن کراچی اور بعد ازاں 2016ء میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا جس کی وجہ سے ایک جانب ادارے کو انتظامی معاملات اور دوسر ی جانب مالی مسائل کا سامنا ہے۔تجویز پیش کی گئی کہ اگر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کو کے ڈی اے کی تحویل میں دوبارہ دے دیا جائے تو بہت سے انتظامی اور مالی معاملات درست ہو سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور شب و روز کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے شہر کراچی کے لئے مثبت قرار دیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی شمیم ممتاز، کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی، ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدید منگی، ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، چیف انجینئر نوید اظہار، سیکریٹری شکیل احمد خان، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم اور پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد شریک تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram