Home  
    Director General  
    Governing Body  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔  
     
  06-Jul-2020  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کی خصوصی ہدایت پر حالیہ متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے مختلف کے ڈی اے اسکیموں میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیئے ہیں جو 3 شفٹوں میں مسلسل اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ گزشتہ روز ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے بیسٹمنٹ میں موجود ریکارڈ روم کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود لینڈ سے متعلق لانڈھی و کورنگی ریکارڈ روم کو بیسمنٹ سے 6th فلور پر ریکارڈ روم میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔رین ایمرجنسی سینٹر گلستان جوہر سائٹ آفس مقرر ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم رابطہ 0300-2377360 ، رین ایمرجنسی سینٹر کلفٹن ڈویژن سائٹ آفس مقرر ایگزیکٹو انجینئر سید محسن رضا رابطہ 0336-3785661 ، رین ایمرجنسی سینٹر سرجانی ٹائون ڈویژن سائٹ آفس مقرر ایگزیکٹو انجینئر سمیع الدین رابطہ 0300-3587713 ، رین ایمرجنسی سینٹر کورنگی سائٹ آفس مقرر ایگزیکٹو انجینئر عبدالرشید شیخ رابطہ 0333-2153963 ، رین ایمرجنسی سینٹر نارتھ کراچی سائٹ آفس مقرر ایگزیکٹو انجینئر پرویز اختر رابطہ 0333-3717714 اور رین ایمرجنسی سینٹر ملیر بند سائٹ آفس مقرر انچارج حفیظ اللہ شیخ رابطہ 0300-3471701 قائم کئے گئے ہیں۔ کے ڈی اے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کا مقصد نکاسی آب کے عمل کو بروقت یقینی بنانا ہے۔ شہری کے ڈی اے رین ایمرجنسی سینٹر میں شکایات درج کرائیں تاکہ فوری طور پر نکاسی آب کے عمل کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے تمام متعلقہ افسران وعملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام افسران و ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور بلدیاتی اداروں سے مضبوط روابط قائم رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ نکاسی آب کے ممکنہ انتظامات کو قبل ازوقت یقینی بنایا جائے جبکہ صفائی و ستھرائی کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ سوک سینٹر میں قائم کے ڈی اے رین ایمرجنسی سینٹر کے ان نمبر 021-99230269 اور ایگزیکٹو انجینئر سوک سینٹر مکینیکل احمد علی رابطہ 0300-2167662پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail