|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام ، مشیر برائے انسپکشن ٹیم سید وقار مہدی ، راشد حسین ربانی اور صدر پیپلز لیبر بیورو سندھ حبیب الدین جنیدی کیک کاٹ رہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
14-Aug-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن آزادی کے موقع پر کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، کے ڈی اے اسکولز کے طلباء و طالبات نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولؐ اور ملی نغمے پیش کئے جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں قومی پرچم کی کشائی کی اور کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی سرفہرست صف میں کھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور آنے والی نسل پاکستان کے بہترین مستقبل کی پہچان ہے امید ہے کہ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں مرکزی کردار اداکرے گی۔ جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے شہریوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نئی پبلک ہائوسنگ اسکیم پر منصوبہ بندی جاری ہے جلد ہی نئی و سستی رہائشی اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔ قیام پاکستان کے بعد ملک میں قائم ہونے والی پہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے نے عروس البلاد کراچی کی ترقی میں اہم اور یادگار کردار ادا کیا ہے، ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو بہتر سے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے پر آج اہلیان کراچی کے ڈی اے کو یاد کرتے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے اہل وطن خصوصاً اہلیان کراچی کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔بعدازاں جشن آزادی کی خوشی میں ڈی جی کے ڈی اے، راشد حسین ربانی، مشیر برائے انسپکشن ٹیم سید وقار مہدی اور صدرپیپلز لیبر بیورو سندھ حبیب الدین جنیدی نے کیک کاٹا ۔ تقریب میںکے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نور انور صدیقی، وطن پرسن لیبر یونین کے عمران حسین، کے ڈی اے مزدور یونین کے انور شیخ، چیف انجینئر مبین احمد صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری ، فنانس کمیٹی کے رکن عزیز خان، چیف سیکورٹی آفیسر رائو طارق و دیگر افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست محمد اشرف نے آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|