|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو کی زیر صدارت میں زیر التوا کیسز کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ۔
|
|
|
|
|
|
20-Oct-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں زیر التوا کیسز کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ۔ اجلاس میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شمس صدیقی، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز و افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس سومرو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہر صورت اثاثہ جات کو محفوظ بنانے کے لئے یقینی اقدامات کئے جائیں گے۔ ہر محکمہ کے افسران دفتری امور کے ذریعے اپنی مثبت پہچان کرائے۔ لاء آفیسر افتخار الحسن نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر زیر التوا کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری اور ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید شامل ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ انجینئرز و افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی اور لاء آفیسرز سے کیسز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے اور کمنٹس تیار کرکے متعلقہ عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف انجینئر مبین احمد صدیقی انسداد تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|