|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے آپریشن جاری ۔
|
|
|
|
|
|
11-Dec-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے آپریشن کررہا ہے، آپریشن کا سلسلہ مکمل کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی سربراہی میںگلشن اقبال اور گلستان جوہر میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ بلا تفریق آپریشن جاری ہے، آج گلستان جوہر میں پلاٹ نمبر ST-32/Aبلاک 15،ST-7 بلاک 1 ،جب کے گلشن اقبال میں ST-4 بلاک 3 ، ST-4 بلاک 5 ، ST-20 بلاک 5 ،ST-16 بلاک 5 ، ST-3 بلا ک6 ،ST-21/A بلاک 6 ،ST-9/A بلاک 7 میں غیر قانونی شادی ہالز ، پلے گرائونڈ اور پارکس و رہائشی و کمرشل پلاٹس جوکہ غیر قانونی تعمیر ات تھے، پولیس، رینجرز اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے منہدم کردیا گیا۔ گلستان جوہراور گلشن اقبال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کررہے ہیںاور موقع پرموجودتھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا، اور کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ واگزار اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے نگرانی کا نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ عرفان یوسف زئی و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|