|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام سوک سینٹر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد
|
|
|
|
|
|
14-Dec-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام سوک سینٹر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد کی گئی۔ جس میں شہر بھر کے معروف ثناء خواں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، علمائے کرام سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی، حاجی حنیف طیب، قرار علی نقوی، مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت، عظمت اور شان کو اجاگر کیا۔ محفل میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم سب کو ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوکراپنے کردار کو بہتر بنانا چاہئے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہر مسلمان کے لئے نمونہ حیات ہے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد کے بہترین انعقاد پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدرعبدالحسیب خان ، جنرل سیکریٹری دلاور خان کو مبارک باد پیش کی۔محفل کے اختتام پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے عمرہ کی ٹکٹ کے لئے قرعہ اندازی کا اہتمام بھی کیا گیا،قرعہ اندازی کے ذریعے2 افراد کو موٹر سائیکل جبکہ 2خوش نصیب افراد کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے لئے انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر انتظام منعقد کی جاتی ہے۔ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں کے ڈی اے افسران و ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|