|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورے کئے جائیں گے۔
|
|
|
|
|
|
13-Mar-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انتظامی امور پر ان کی نظر مداخلت کے مترادف ہے، ضرورت پڑنے پر کے ڈی اے کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورے کئے جائیں گے، شہریوں کی خدمت ادارہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود سی بی اے کے ڈی اے مزدور یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران دفتری امور کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 7 یوم میں پیش کریں۔ ماضی میں کئے گئے اقدامات کے باعث ادارہ کی ساکھ متاثر ہوئی، وقت آگیا ہے کہ درست سمت کا تعین کرکے ادارہ کی مضبوطی اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ایسے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں جس سے ادارہ کی آمدن میں واضح اضافہ متوقع ہو۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو نئی و سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرکے تیار کئے گئے پی سی ون کو منظوری کے لئے سندھ گورنمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا، امید ہے کہ سندھ گورنمنٹ ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ بعدازاں کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ اور جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی نے ڈی جی کے ڈی اے کی ذاتی جدوجہد کے باعث گلشن اقبال میں واقع پلاٹ نمبر ST-9 ، بلاک 14 ، رقبہ 1200 مربع گز پر محیط اراضی کا سٹی کورٹ سے اسٹے آرڈر لینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین ادارہ ترقیات کراچی کے ساتھ اپنا
بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|