|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں عورت کی دستکاری کو ملکی اور عالمی سطح پر فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
08-May-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور ہر ایک کنبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ترقی یافتہ معاشروں میں عورت اہم کردار ادا کرتی ہے، اسی تناظر میں عورت کے ہنر کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سماجی تنظیم (Sindh Rural Support Organization)کی جانب سے ڈولمین مال کلفٹن کراچی میں منعقد کی گئی ’’سرتیوںسنگ ثقافتی نمائش 2018ء ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں عورت کی دستکاری کے مختلف ڈیزائن کو ملکی اور عالمی سطح پر فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ سماجی تنظیم کی جانب سے ہینڈی کرافٹ کی نمائش کا اہتمام خوش آئند اقدام ہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو مضبوط کرنے سے خواتین کے لئے باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس حوالے سے ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ بعدازاں سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈیتل کلھوڑو نے ڈی جی کے ڈی اے کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|