|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
71 واں جشن یوم آزادی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں
|
|
|
|
|
|
07-Aug-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر 71 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے تاکہ شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوان نسل میں آزادی کے بارے میں آگاہی پیدا ہوسکے۔ اس حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات پر قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس چیف انجینئر رام چند کی صدارت میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کے ڈی اے ملازمین میں قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور یوم آزادی کے حوالے سے کیپ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ کمیٹی شہر بھر میں قائم کے ڈی اے ٹائون شپس، اسکیموں، کے ڈی اے اسکولز و رہائشی کالونی میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات کے انتظامات سنبھالے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات کی روشنی میں 71 واں جشن یوم آزادی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے 13 اگست کی رات سوک سینٹر بلڈنگ کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ بلڈنگ کے سبزہ زار میں شہریوں کے لئے بالخصوص بچوں، خواتین اور نوجوانوں کے لئے رنگا رنگ پروگرامز، فیملی فیسٹیول اور گیمز منعقد کئے جائیں گے جبکہ یوم آزادی کے حوالے سے شہریوں میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے قومی پرچم، بیجز، کیپ، چوڑیاں ودیگر تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، ڈائریکٹر ریکوری عطا عباس، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|