|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں قومی پرچم کی کشائی کی اور کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ قومی ترانہ کا اہتمام کیا گیا ۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی
|
|
|
|
|
|
14-Aug-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 71 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن آزادی کے موقع پر کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے کی۔ تقریب میں سابق اولمپیئن سمیع اللہ اور حنیف خان کے علاوہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، چیف انجینئر شبیر احمد، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار، ایگزیکٹو انجینئر زاہد حسین اور کے ڈی اے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولؐ اور ملی نغمے پیش کئے جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں قومی پرچم کی کشائی کی اور کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے اقدامات کے باعث خود انحصاری کی کوششوں کو نقصان پہنچا اب جبکہ ادارہ اپنی ساکھ بحال کرچکا ہے تو تمام افسران و ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ دور میں ادارہ کی فلاح اور مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ قیام پاکستان کے بعد ملک میں قائم ہونے والی پہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے نے عروس البلاد کراچی کی ترقی میں اہم اور یادگار کردار ادا کیا ہے، ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو بہتر سے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے پر آج اہلیان کراچی کے ڈی اے کو یاد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ڈی اے کو اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے اہل وطن خصوصاً اہلیان کراچی کو جشن آزادی کی
مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ 13 اگست کی رات سوک سینٹر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے فیملیز کے ہمراہ کے ڈی اے سوک سینٹر کا رخ کیا اور کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں قومی پرچم، فواروں کے ساتھ رنگین غباروں اور برقی قمقموں سے سجے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فیملی فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی جو رات گئے تک جاری رہی۔ بعدازاں جشن آزادی کی خوشی میں ملازمین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|