|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
پلاٹوں پر واجب الادا بقایا جات کی وصولیابی کو تیز کیا جائے ۔بصورت دیگر پلاٹوں کی منسوخی کا عمل شروع کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
15-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا تعاون درکار ہے وہیں اس شہر کے باسی بھی اپنے فرائض سمجھتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کریں، واجبات ان کے ذمے باقی ہیں ان کو ادا کریں تاکہ ادارہ اپنے مختلف امور بہتر طریقے سے ادا کرسکے اور بہترین پروجیکٹ بناکر اہلیان کراچی کو دینے میں تعمیری کردار ادا کرے۔ اس ضمن میں ادارہ ترقیات کراچی کے سربراہ سمیع الدین صدیقی نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کے سربراہان اور افسران کو واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹوں پر واجب الادا بقایا جات کی وصولیابی کو تیز کیا جائے اور نادہندگان سے فوری طور پر بقایا جات وصول کئے جائیں بصورت دیگر پلاٹوں کی منسوخی کا عمل شروع کیا جائے۔
اس موقع پر سمیع الدین صدیقی نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی و تجارتی پلاٹوں کے ناہندہ مالکان کو بقایا جات کی ادائیگی کے نوٹسز کوریئر سروس کے ذریعے بھجوائے جائیں تاکہ ایسے مالکان ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے سے رابطہ کرکے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرسکیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہر کی ترقی میں ادارہ ترقیات کراچی کا ساتھ دیا جائے اور
کے ڈی اے کی زمینوں کی بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے تاکہ ادارہ ترقی کرسکے اور شہر کی فلاح و بہبود میں ماضی کی طرح تاریخ ساز کردار ادا کرسکے۔اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریکوری عطاء عباس، ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم، ڈائریکٹر پارکس شمس صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|