Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بے نظیر پارک میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی  
     
  06-Dec-2018  
     
   
     
  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران سعید غنی کو پارک کے موجودہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش بالخصوص پارک کے ساتھ بہنے والے دریا نما سیوریج کے نالے کی صفائی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پارک میں باقی مانندہ کاموں کے ساتھ صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی سمیت اپنے زیر انتظام اتھارٹیز کی گورننگ باڈی کو فعال کرکے اجلاس شروع کردیئے ہیں اس کے علاوہ لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جو کہ 20 سے 25 سال پرانا اس کی گورننگ باڈی کو تشکیل دیا ہے، اداروں کی کارکردگی کو درست سمت میں لانے کے لئے ان کی گورننگ باڈی کا فعال ہونا ضروری ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایک بڑا ادارہ ہے اور اس میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد ہے، قانون میں مانیٹرنگ کا نظام موجود ہے لیکن اس کو کبھی فعال نہیں کیا گیا ہم نے اس کو فعال کردیا ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بے نظیر پارک میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے WWF اور سامبا بینک کے تعاون سے شجر کاری مہم شروع کی ہے جس میں ایک ہفتے کے دوران شہید بے نظیر بھٹو پارک سمیت شہر کراچی میں 6 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ WWF اور دیگر این جی اوز کے ساتھ معاہدے کے تحت شہر کراچی کو خوبصورت بنانے اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سندھ حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔وزیر بلدیات کی ہدایت پر ادارہ ترقیات نے شہید بے نظیر بھٹو پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا ، ایک ماہ کے دوران پارک کی حالت زار بہت حد تک بہتر ہوئی ہے اور اب یہاں عوام کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اسی طرح عوامی سہولیات کے لئے مزید پارکس کی تزئین و آرائش کرکے عوام کو صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے اراضی پر 200 سے زائد غیر آباد پارکس کو آباد کرنے جارہے ہیں، بہت جلد بڑی تعداد میں شہریوں کو تفریحی مقامات میسر ہوں گے۔ امید ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کے باعث شہر کراچی کو آلودگی سے محفوظ بنانے اور شہریوں کو پرفضا ماحول فراہم کرنے میں کافی بہتری آئے گی۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس ، چیف انجینئر رام چند، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار ، ترجمان وزیر بلدیات زبیر میمن کے علاوہ WWF کے اعلیٰ عہدیداران سمیت سامبا بینک کے چیف ایگزیکٹو بھی موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram