|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
WWF،سامبا بینک اور ادارہ ترقیات کراچی کی مشترکہ کاوشوں سے مختلف مقامات پر 6 ہزار سے زائد پودے لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی
|
|
|
|
|
|
09-Dec-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی پارکس کے لئے مختص کی گئی اراضی کو واگزار کرانے اور موجودہ پارکس کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، اس ضمن میں گزشتہ ماہ کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کام شروع کیا جو کہ ایک ماہ کے مختصر دورانیے میں مکمل کرلیا گیا۔ بلاول ہائوس کے اطراف پارکس بحال کرنے اور ڈولمین مال کے اطراف پام کے درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔WWF،سامبا بینک اور ادارہ ترقیات کراچی کی مشترکہ کاوشوں سے مختلف مقامات پر 6 ہزار سے زائد پودے لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ یقینا یہ اقدام شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے اتوار کی شام شہید بے نظیر پارک سمیت واگزار کرائی گئی مختلف کے ڈی اے اراضیوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سندھ حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔وزیر بلدیات کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ ترقیات نے شہید بے نظیر بھٹو پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا ، ایک ماہ کے دوران ماضی کے مقابلے میں پارک کی حالت زار بہت حد تک بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح عوامی سہولیات کے لئے مزید پارکس کی تزئین و آرائش کرکے عوام کو صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے حالیہ احکامات اور حکومت سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے اراضی پر 200 سے زائد غیر آباد پارکس آباد کرنے جارہے ہیں، بہت جلد بڑی تعداد میں شہریوں کو تفریحی مقامات میسر ہوں گے۔ امید ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کے باعث شہر کراچی کو آلودگی سے محفوظ بنانے اور شہریوں کو پرفضا ماحول فراہم کرنے میں کافی بہتری آئے گی۔ ترجیحی بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے پارکس و گرائونڈز کو
سرکاری تحویل میں لے کر مرمتی و تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔ ادارہ ترقیات بھرپور قوت استعمال کرتے ہوئے سرکاری اراضیاں واگزار کرنے کے لئے انہدامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے لینڈ مافیا کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارکس، گرائونڈز و رفاہی پلاٹس سرکاری تحویل میں لینے کے لئے بلاتعطل قابضین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور واگزار کرائی گئی اراضیاں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر TCD (T.E.B) نوید اظہار ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|