Home  
    Director General  
    Governing Body  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈی جی کے ڈی اے سید منصور عباس رضوی نے عہدہ سنبھالتے ہی کے ڈی اے سے منسلک تمام شعبہ جات کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہنگامی اجلاس طلب کیا۔  
     
  29-Jan-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی ذمہ داری سید منصور عباس رضوی نے سنبھال لی۔ ترجمان اکرم ستار کے مطابق سید منصور عباس رضوی نے عہدہ سنبھالتے ہی کے ڈی اے سے منسلک تمام شعبہ جات کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں ہوا۔ ڈی جی کے ڈی اے سید منصور عباس رضوی کو محکمہ جاتی افسران نے دفتری امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید منصور عباس رضوی نے ادارہ ترقیات کراچی کے انتظامی و مالی امور پر تشویش کا اظہار کیا۔سید منصورعباس رضوی نے کہا کہ رواں مالی سال 2019-2020ء بجٹ کے لئے تمام محکمہ جاتی افسران اپنے شعبے سے منسلک رپورٹ تیار کریں۔ کے ڈی اے ملازمین بشمول افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ گھوسٹ ملازمین اور مستقل غیر حاضر ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ جاتی افسران روابط مضبوط بنائیں اور درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے سرکاری اراضیوں پر تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔انہوں نے ڈائریکٹر ریکوری کو ہدایت کی کہ اختیارات میں رہتے ہوئے بقایا جات کی ادائیگی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے جبکہ آمدن میں اضافے کیلئے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لے کر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں افسران اپنے شعبہ جات کے دفتری و انتظامی امور سمیت درپیش مسائل کی نشاندہی کی تحریری رپورٹ پیش کریں۔لینڈ سے متعلق تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ آئندہ اجلاس میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں ممبر اے عبدالقدیر منگی، ممبر فنانس آغا پرویز، سیکریٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ محبوب عالم، ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سید عبید احمد، ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ، چیف میڈیکل آفیسر سلمیٰ کوثر، پروجیکٹ لائنز ایریا مبین صدیقی، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail