Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

24-Jul-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سوک سینٹر میں گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کے اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی کے تحت گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کے انتظامی امور پر پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تمام افسران و ملازمین اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا پھر پور استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ شعبہ جاتی افسران گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کی تکمیل کے تمام مراحل میں اپنا پھرپور تعاون کریں۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی ہدایات پر گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کے انتظامی امورکی انجام دہی عمل میں لائی جائے گی۔


News Photo Gallery