Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر گراؤنڈ فلور پر قائم لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کو (NADRA) نادرا پروجیکٹ ٹیم اسلام آبادکے تعاون سے (NADRA BIO VERFICATION SYSTEM) نادرا بائیو وریفیکشن سسٹم کی ادارہ ترقیات کراچی کے لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کے ساتھ منسلک کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی کے شہریوں کو اپنی جائیداد کی حفاظت اور جائیداد کی خرید و فروخت کے معاملات میں شفافیت نمایاں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ سے متعلق معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے دورِ جدیدکے کمپوٹرائزڈ نظام کو مکمل طور پر فعال کرنا ہوگا، سائلین کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اور ادارے کے لئے اسی طرح کی مثبت تجاویز پیش کی جاتی رہے گی۔ڈی جی کے ڈی اے نے نادرا پروجیکٹ ٹیم اسلام آبادکا ادارہ ترقیات کراچی میں اس سسٹم کے نفاذ کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو جہاں بھی میری مدد کی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان،ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو و دیگر افسران موجود تھے۔