Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

29-Aug-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیا ت کراچی آصف جان صدیقی نے گلستان جوہر بلاک 1 میں ماضی میں وہگزار کی گئی کے ڈی اے اراضی کا دورہ کیا۔

ادارہ ترقیات کراچی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیا ت کراچی آصف جان صدیقی نے گلستان جوہر بلاک 1 میں ماضی میں وہگزار کی گئی کے ڈی اے اراضی کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی سیلور گیٹ سے متصل کے ڈی اے اراضی پر جامعہ کراچی کی جانب سے نرسری کی تعمیر کی گئی تھی۔ مزید یہ کہ سال 2023 ء کے دوران تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گلستان جوہر بلاک 1کی وہگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے خالی آفس کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ڈی جی کے ڈی اے اور ادارے کے افسران و ملازمین کے دورے کے موقع پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبا ء کو استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی و غیراخلاقی مداخلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جامعہ کراچی و انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔اس موقع پرڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف سو فیصد کامیابی حاصل کرنے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے محکمہ انسداد و تجاوزات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا سے کے ڈی اے کی اراضیاں ہر صورت واہگزار کرائی جائیں۔ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے اور افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے کے ڈی اے اراضیاں کو شرپسندانہ کاروائیوں سے محفوظ کیا جائے۔


News Photo Gallery