Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی آصف جان صدیقی سے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ادارے کی کارکردگی، شہری ترقی کے منصوبے اور صحافیوں کے عملی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سینئر صحافیوں سمیت لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی جانب سے ادارے میں شفافیت، بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے صحافیوں کے کردار کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام اور اداروں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے ادارہ ترقیاتِ کراچی تمام ہم خیال ترقیاتی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے گا۔انہوں نے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین کو یقین دلایا کہ ادارہ میڈیا کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا تاکہ شہری منصوبوں، ترقیاتی اسکیموں اور عوامی مفاد کے اقدامات کی مؤثر انداز میں آگاہی عوام تک پہنچائی جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ادارے کے ساتھ مثبت روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔