Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان نے کے ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ پینل ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ ولادت مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے کہا کہ حضرت علیؓ کی حیاتِ عدل، دیانت، شجاعت اور خدمتِ خلق کی عظیم مثال ہے۔ ہمیں ایسے بابرکت دن کو یاد کرتے ہوئے اپنے کردار اور طرزِ عمل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمیں سچائی، انصاف اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا درس دیتی ہیں، جن پر عمل کرکے ہم نہ صرف اپنے ادارے بلکہ معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ ولادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے ہم سب کو اپنے کردار میں مثبت تبدیلی لانے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنانے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس طرح کے پروگرام ملازمین میں اخلاقی اقدار کے فروغ اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔