Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

05-Jan-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے مولانا تنویر الحق تھانوی کی سوک سینٹر میں ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان سے معروف مذہبی و سماجی رہنما مولانا تنویر الحق تھانوی نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشتمل رہی۔ ‎ ‎ملاقات کے دوران شہر کراچی میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے مولانا تنویر الحق تھانوی کو ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے شہری سہولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی، رہائشی منصوبوں اور شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ‎ ‎ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق شہر کو ایک منظم، جدید اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے. ‎


News Photo Gallery