Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے اپنی رخصت مکمل کرنے کے بعد دوبارہ بطور ڈی جی کے ڈی اے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے ادارے کے افسران سے ملاقات کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور مجموعی کارکردگی سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت کی کہ ادارہ ترقیات کراچی کے تمام شعبے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، پیشہ ورانہ انداز اور قانون کے مطابق انجام دیں تاکہ کراچی کی ترقی و بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔اس موقع پر سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر پارکس شکیل صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عاطف حسین نقوی، ڈائریکٹر ریکوری رفیق احمد کھوڑو، چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان موجود تھے۔