Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طحہٰ سلیم نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار، بامقصد اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران شہر کراچی میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، زمین و املاک سے متعلق امور، تجاوزات، ٹریفک نظم و ضبط، نکاسی آب، اور عوامی سہولیات سے وابستہ مختلف انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے پائیدار اور مؤثر حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے مابین قریبی رابطہ، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی منصوبہ بندی، ترقی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے کراچی کی مجموعی ترقی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طحہٰ سلیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادارہ ترقیات کراچی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور کے ڈی اے کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کا بروقت اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عاطف حسین نقوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد عارف موجود تھے۔